مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت افغانستان میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کو قربانی کابکرا بنانا چاہتا ہے، رپورٹ

اسلام آباد 23ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت افغانستان میں ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنے کے بعد اب یہ پاکستان مخالف بیانیہ بنانا چاہتا ہے کہ اسلام آباد کابل میں طالبان کے قبضے کو بھارت کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مشکلات کو بڑھانے کے لیے استعمال کرے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں اپنے مظالم سے ہٹانا ہے جبکہ بھارتی پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کا مقصد حق خود ارادیت کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا ہے تاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنے مظالم کو مزید تیز کر سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے امکانات بڑ رہے ہیں کہ بھارت دہشت گردی کے اپنے بیانیے کو فروغ دینے کیلئے مقبوضہ علاقے میں ایک اور جعلی آپریشن کرے گاکیونکہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے اسکی جعلی آپریشنوں کی ایک تاریخ ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر یوں کی جدوجہد کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں میں کبھی کامیاب نہیںگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے بھارت سمیت کسی بھی ملک کو افغانستان میں اپنی ناکامیوں کے لیے خود کو قربانی کا بکرا بنانے کی اجازت نہیں دی۔رپورٹ میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ الزام تراشی کا کھیل بند کر کے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button