مظاہرے
جموں: ریٹائرڈ پولیس ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
جموں: ؓبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم (غیر جریدہ )نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن میں بے ضابطگیوں کے تدارک ، 5ویں پے کمیشن پر عملدرآمد، بھارتی نیم فوجی دستوں کے برابر طبی سہولیات، 10 فیصد ریزرویشن اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ریٹائرڈ حوالدار رنجیت سنگھ کو بھی فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا جو 1980 میں ڈیوٹی کے دورا ن شدید زخمی ہو ئے تھے۔مظاہرین نے حکام پر زور دیا کہ وہ مطالبات کی طرف فوری توجہ دے ۔