مظاہرے

کپواڑہ : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

GEqRC5iXEAA8PnWسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا اور کپواڑہ کرناہ روڈبلاک کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے عوام کو پانی اور بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کی قیادت خواتین کر رہی تھیں ۔ مظاہرین کپواڑہ کرناہ روڈپر احتجاج کیلئے اکھٹے ہوئے اور روڈ کو بلاک کر دیا۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے افسوس ظاہر کیا کہ انہیں پانی کی طویل قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سنگین صورتحال کا سامنا ہے ۔احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ قابض حکام علاقے کے سو سے زائد گھروں کو پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button