مظاہرے

جموں: بی جے پی کی خواتین کارکنوں کا امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

download (1)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف پارٹی قیادت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں جموں خطے کے ڈوڈو، بسنت گڑھ، رام نگر اور دیگر علاقوں سے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے 42 امیدواروں میں سے محض ایک خاتون امیدوار کھڑا کرنے کے فیصلے کے خلاف نعرے لگائے۔
احتجاجی خواتین نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہیں اور اگر پارٹی قیادت نے امتیازی سلوک کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button