کشمیری تارکین وطن

یورپی یونین پارلیمنٹ کی انتخابی مہم کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا، علی رضا

Ali raza syedبرسلز:
کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ تنظیم نے یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ انتخابی مہم کے دوران مسئلہ کشمیر بالخصوص مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ .
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں، اہم یورپی شخصیات اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مسئلہ کشمیر کے پس منظر اور مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
علی رضا سید نے کہا کہ انہوں نے مختلف یورپی حلقوں اور یورپی پارلیمنٹ کے متوقع اراکین کو بتایا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سات دہائیوں سے زیر التوا عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، بھارت نے تقریباً 10 لاکھ فوجی اہلکارتعینات کر ررکھے ہیں جو کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی یورپی پارلیمنٹ کشمیریوں کے دکھ درد اور مشکلات کو سمجھے گی اور ان کے حقوق کی پامالی کو روکنے میں کردار ادا کرے گی۔ علی رضا سید نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں، ناانصافیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور بین الاقوامی نگرانی میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائی جانی چاہیے، تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔KMS-10/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button