کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری کنن۔پوشپورہ کے واقعے میں ملوث عناصر کو سزا دلوائے: علی رضا سید

برسلز: Ali-rRaza-Syed کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ کنن۔پوشپورہ جیسے وحشتناک واقعات مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی دردناک تاریخ کا حصہ ہیں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت انسانیت سوز واقعات انسانی ہمدردی رکھنے والے دنیا کے تمام انسانوںکے لیے ناقابل فراموش ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے23فروری 1991 کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقوں کنن اور پوشپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران درجنوں خواتین کی بے حرمتی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔ اس طرح کے بہت سے اور واقعات مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیش آئے ہیں جن میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہاکہ اقوام عالم کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اس طرح کے واقعات اب بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کنن پوشپورہ سمیت اسطرح کے تمام واقعات میں ملوث عناصر کو سزا دلوانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین شدید مشکلات کا شکارہیں۔ ہزاروں خواتین کے عزیزو اقارب بھارتی فوج نے جبری طورپرلاپتہ کردیے ہیں۔ کسی کا شوہر ، کسی کا باپ ، کسی کابھائی اور کسی کابیٹالاپتہ ہے ۔ یہ افرادیا تو ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں شہید کئے چکے ہیں یا نامعلوم اذیت خانوں میں نظربند ہیں۔مشکلات کا یہ سلسلہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے اور ان میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کو یورپی یونین میں اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے اورخاص طور پر کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کم کرانے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔علی رضا سید نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کنن۔پوشپورہ کے واقعے میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دلوانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ٹریبونل تشکیل دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button