کشمیری تارکین وطن
برطانیہ : کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاگیا
برمنگھم:
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایمنسٹی یو کے کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو اجاگر کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرکا نے کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا جن میں دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص فلسطین اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کیاگیا تھا۔کانفرنس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اس موقع پر شرکا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔