مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت زمینی حقائق تسلیم کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے، ڈی ایف پی

download (3)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارت پر زور دیاہے کہ وہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے پرامن اور مستقل حل کے لیے ماحول کو سازگار بنائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ جموںو کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں کئی قراردادیں پاس کی ہیں لیکن بھارت نے انکا یہ حق طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو فوجی طاقت کے بل پر نہیں بلکہ کشمیریوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیاں زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتیں اور کشمیری اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ زمینی حقیقت کو تسلیم کرے اور کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button