بھارت میں مودی حکومت فسطائیت کا مظہر ہے،معروف بھارتی قانون دان مہر دیسائی
بنگلورو یکم جون (کے ایم ایس)
بھارت کے معروف سینئر قانون دان ایڈووکیٹ مہر دیسائی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی برسر اقتدار بھارتی حکومت فسطائیت کا مظہر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا لائیرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بنگلور میں ”فسطائی حملے کی روک تھام اور لیگل کمیونٹی کا کردار ”کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف قانون دان ایڈووکیٹ مہر دیسائی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں مودی حکومت فسطائیت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے دور حکومت میں قوانین کو بالا طاق رکھ کر اقلیتوں، دلتوں اوردیگر پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورانسانی حقوق کی پامالیاں عام ہے اور ریاستی طاقت کے بل پر مخالفین کی آوازوںکو خاموش کرایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کے آمرانہ دور حکومت میں لیگل کمیونیٹی کے کندھون پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ڈکٹیٹرشپ کے شکار متاثرین کو انصاف دلانے کی جدوجہد کریں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت مخالف نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے شکار مظلومین کو انصاف دلانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے وکلاء کو چاہیے کہ وہ پر امن احتجاج کریں اور عدالتوں کے ذریعے متاثرین کو انصاف دلائیں۔