بھارت

میں مسلمانوں اور یادو کمیونٹی کے لیے کوئی کام نہیں کروں گے: بھارتی رکن پارلیمنٹ

Dave Chander Thaker

نئی دہلی:بھارتی ریاست بہار کے علاقے سیتامڑھی سے جنتا دل (یونائیٹڈ)کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر نے کہاہے کہ مسلمانوں اور یادوئوں نے انہیں انتخابات میں ووٹ نہیں دیا ،اس لئے وہ ان کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سیتامڑھی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ یادو اور مسلمانوں نے انہیں انتخاب میں ووٹ نہیں دیا۔ ٹھاکر نے سیتامڑھی پارلیمانی حلقے سے آر جے ڈی کے ارجن رائے کو شکست دی تھی جو یادو کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان اوریادو ہمارے یہاں آتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ چائے پیئیں، مٹھائی کھائیں۔ لیکن کسی مدد کی امید نہ رکھیں، میں ان کے لیے کوئی کام نہیں کروں گا۔بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ میں نے جو کہا میں اس پر قائم ہوں۔ میں یہ بات کچھ عرصے سے کہہ رہا ہوں۔ٹھاکر نے ہندوستان ٹائمز سے کہاکہ اگر مسلمانوں اور یادوئوں نے تیر(جے ڈی یو کا انتخابی نشان )کو صرف اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ انہوں نے ہمارا انتخابی نشان دیکھتے ہی نریندر مودی کا چہرہ دیکھا،جب کوئی ان برادریوں سے میرے پاس آتا ہے تو میں ان کے چہرے پرلالو پرسادکا چہرہ اور لالٹین(آر جے ڈی کا انتخابی نشان) دیکھ سکتا ہوں، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ حال ہی میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دینے والے ٹھاکر کے بیان پر حریف آر جے ڈی نے نہ صرف سخت تنقید کی بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بھی معافی مانگنے کا مطالبہ کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button