بھارت

فرقہ پرست بی جے پی نے قطر میں فیفا عالمی کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

نئی دلی 22نومبر (کے ایم ایس)
قطر کی طرف سے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت دعوت دینے کے بعدبھارت کی فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ساویوروڈریگس نے مودی حکومت، فٹ بال ایسوسی ایشنز اور قطر جانیوالے ہندوستانیوں سے عالمی کپ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
مطابق ڈاکٹرذاکر نائیک جسے بھارت نے مطلوب شخص قرار دے رکھا ہے اورانہوں نے سنگاپور میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے ، کو قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران اسلامی لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے۔ بی جے پی ترجمان نے پارٹی کی نفرت انگیز پالیسی اور موجودہ بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے گجرات کے مسلمانوں کے قتل عام کو فراموش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایک ایسے وقت میں فیفا عالمی کپ کے موقع پر قطر آنے کی دعوت دینا جب دنیا دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، ایسا ہی ہے جیسے کسی "دہشت گردی کے ہمدردنفرت پھیلانے کا موقع دینا "۔ بی جے پی لیڈر نے ہندوستانیوں اور بیرون ملک کے لوگوں سے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button