بھارت

بہار : زہریلی شراب پینے سے کم از کم 31 افراد ہلاک

پٹنہ15 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کا یہ واقعہ دو دیہات میں پیش آیا ۔ کئی افراد ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔
سینئر پولیس افسر سنتوش کمار نے کہا کہ ہسپتال میں داخل کئی لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔ انہوںکہا کہ زہریلی شراب کی فراہمی کے سلسلے میں اب تک 126 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل اسپرٹ اینڈ وائن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے مطابق ملک میں ہر سال پینے والی تقریباً پانچ بلین لیٹر شراب میں سے تقریباً 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔غیر قانونی طو ر پر تیار کی جانے والی شراب میں اکثر میتھانول ملایا جاتا ہے جو اندھے پن، جگر کی خرابی اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔
یادرہے کہ 2020 میںبھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے قریباً 120 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button