بھارت

ممبئی : ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، دکانوں میں توڑ پھوڑ

Mira-Road-1024x576ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا اور ان کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈوں نے ممبئی کے علاقے میرا روڈ میں مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان پر حملہ کیا۔حکام نے مسلم اکثریتی علاقے نیانگر میں مسلمانوں کی دکانیں بھی مسمار کیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ہندو تواوالوں کومسلمانوں پر حملے اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں لاٹھیوں سے مسلح ہجوم کو ایک پک اپ وین کے ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ۔ وین پر ”راشد ٹیمپو سروس “کا نام واضح پڑھا جاسکتا ہے۔
غندوں نے ڈرائیور اور وین میں سوار دیگر افراد کو کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں محمد طارق، محمد معراج اور دین علی شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button