مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کشمیر کا سیدنا حضرت عثمان غنی کوانکے یوم شہادت پرشاندار خراج عقید ت

Hazrat usman Ghani RAسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے خلیفہ سوم امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی للہ عنہ کے یوم شہادت پرانہیں شاندار خراج عقید ت پیش کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سیدنا عثمان غنی کو علم و عمل ، حلم و حیا، امانت و دیانت اور شجاعت و سخاوت کا پیکر زیبا قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ حضرت عثمان غنی کی دین اسلام ، پیغمبر اسلام آنحضرت ۖ اور قرآن کریم کے تعلق سے عظیم الشان خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ سید ناحضرت عثمان غنی جملہ صحابہ کرام میں اپنے مقام و منزلت، فضل و کمال اور دین اسلام کے تئیں نمایاں خدمات کے سبب نہ صرف ایک انفرادی حیثیت کے مالک ہیں بلکہ آپ کو لسان نبوتۖ سے بیک وقت ذوالنورین ، ذوالہجرتین اور ذو البشارتین کا اعزاز اور افتخار بھی حاصل ہے۔انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حضرت عثمان غنی یوم شہادت کے موقع پر خلفائے راشدین بالخصوص حضرت عثمان غنی کی حیات طیبہ کو بطور نمونہ اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کے عزم کے عہد کی تجدید کریں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button