مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد02 دسمبر ( کے ایم ایس )
حریت آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال اور جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت آزاد کشمیر کے رہنمائوں میر طاہر مسعود، سید یوسف نسیم، سید اعجاز رحمانی اور حسن البنا نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد، مودی حکومت نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں اور اب وہ کشمیریوں کو ان کی زمینوں سے جبری بے دخل کیاجارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button