مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار مودی حکومت ہے ،فاروق عبداللہ
سرینگر 09 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار ہے۔
فاروق عبداللہ سری نگر کے علاقے حضرت بل میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے 5 اگست 2019 کے اقدام کے نتائج کا اندازہ عوام کو درپیش اذیتوں کی گہرائی کو دیکھ کر ہی لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے جو 5 اگست 2019 کے غیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلوں سے پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مقبوضہ علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ہم نے حکمران جماعت کو کشمیر کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں تبدیلی لانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ہماری بات نہیں سنی۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہ تو امن ہے نہ ہی ترقی کا کوئی منظر اور مودی حکومت اب وہ اپنی ناکامیوں سے نبرد آزما ہے۔