مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجی ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بیگناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں، دیویندر سنگھ

 

Divender SInghجموں 19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی علاقے کی آبادی کو تبدیل کرنے کے لیے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت بیگناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حیدر پورہ میں شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری اس واقعے کی شدید مذمت اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے بے گناہ شہریوں کو قتل کیا لیکن مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ جب تک تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا مقبوضہ علاقے میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو بے گناہ لوگوں کے قتل سے روکے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرائے تاکہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن قائم ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button