مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:”این آئی اے“ نے چھ کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی

جموں11 ستمبر (کے ایم ایس)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے“ نے چھ کشمیری نوجوانوں کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں جموں کی خصوصی عدالت میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔
این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کولگام کے گاو¿ں اڈورہ کے سرپنچ شبیر احمد میر کے قتل کے مقدمے میں چھ نوجوانوں کے خلاف جموں کی اپنی خصوصی عدالت میں فرد جرم دائر کی ہے۔ نوجوانوں میں دانش ایاز، فیصل حمید وگے، نثار رشید بٹ، زبیر احمد صوفی، مشتاق احمد یتو اور فاروق احمد بٹ شامل ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button