مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے

سرینگر19 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سری نگر، اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں کئی مقامات پر تلاشی لی ۔
سری نگر میں رنگرٹھ، نوشہرہ، حول، نگین ، صورہ ،زینہ کوٹ، خانیار ، لال بازار اور رعناواری علاقوں میں تلاشی لی گئی۔ پولیس کی ٹیموں نے صحافیوں وسیم راجہ،گوہر گیلانی، حکیم راشد مقبول اور مختار احمد بابا کے علاوہ ایڈووکیٹ عادل پنڈت اور عام شہریوں، سجاد احمد شیخ، نذیر احمد شاہ اور سجاد احمد کرالیاری، محمد رفیع ، راشد مقبول اور مومن گلزار کے گھروں کی تلاشی لی۔
ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنما قاضی یاسر اور صحافی قاضی شبلی کی مشترکہ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔
بھارتی پولیں نے ضلع کولگام میں صحافی خالد گل اور آزادی پسند کارکن باسط ڈار کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button