مقبوضہ جموں و کشمیر

ماس موومنٹ کی تنظیم کے رہنما کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی مذمت


سرینگر 29 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ماس موومنٹ نے تنظیم کے رہنما عبدالمجید میر کے رشتہ داروںکو بھارتی فورسز کی طرف سے پلوامہ میں ہراساں اور گرفتارکرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر ماس موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے بھر میں جاری بلا وجہ گرفتاریوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے ماس موومنٹ کے نائب چیئرمین اور آزاد جموںوکشمیر میں تنظیم کے نمائندے عبدالمجید میر کے تین بھائیوں اور بھتیجے کو گرفتار کیا۔ترجمان نے کہا کہ عبدالمجید میر کے رشتہ داروں کو بے بنیاد الزامات کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ وحشیانہ ہتھکنڈے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوںکی جدوجہد کو ہرگز دبانہیںسکتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button