آزاد کشمیر

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے راولا کوٹ میں سافٹ ویئر پارک کا افتتاح کر دیا

2024-06-27 20_13_54-(1) Video _ Facebookمظفر آباد:
پاک فوج کے ادارے ا سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے مظفرآباد کے بعد راولاکوٹ میں قائم کئے جانیوالے جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک اور حویلی کہوٹہ میں فری لانسنگ حب کا افتتاح کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں قائم کئے گئے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس کے ذریعے آئی ٹی کے ہونہار طلبا و طالبات اور نوجوانوں کو تیز ترین انٹرنیٹ،کمپیوٹرز اور آئی ٹی سے متعلقہ سہولیات فراہم ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس سی او آزاد جموں وکشمیر نے انہیں بریفننگ دی اور بتایا کہ راولا کوٹ میں پونچھ یونیورسٹی کے تعاون سے آئی ٹی کو پارک مکمل کیا گیاہے جبکہ حویلی میں فری لانسنگ حب مکمل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس کے مختلف شعبے دیکھے اور بر وقت تکمیل پر ا سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی ٹیم کومبارکباد دی ۔انہوں نے کہاکہ ایس سی او کی کوشش ہے کہ جدت اور ترقی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو آئی ٹی سے متعلق تیز ترین انٹرنیٹ کینکٹیوٹی اورپاور بیک اپ سمیت جدید ترین سہولیات سے آراستہ ٹیکنالوجی پارکس مہیا کیے جائیں تاکہ فری لانسر ز،کاروباری اور پروفیشنلز کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button