آزاد کشمیر

مظفر آباد :بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی غیر قانونی تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

protest in mzf against mandir on babri masjidمظفرآباد :
بھارت کے شہر ایودھیا میں صدیوں پرانی بابری مسجد کی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ہاتھوں شہادت اور مقدس جگہ پر رام مندر کی غیر قانونی تعمیر کیخلاف پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں سینٹرل پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے کے شرکاء نے رام مندر کی غیر قانونی تعمیر کیخلاف سیاہ جھنڈے لہرا ئے اور بابری مسجد کی شہادت میں ملوث نریندر مودی ، ویشوا ہندو پریشد ، راشٹریہ سیوک سنگھ ،بجرنگ دل اوردیگر ہندوتوا تنظیموں کے لاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عزیر احمد غزالی ، راجہ محمد عارف خان ، بلال احمد فاروقی ،محمد اقبال میر ، عثمان علی ہاشم اور دیگر مقررین نے کہاکہ دنیا کے دو بڑے دہشت گرد ملک بھارت اور اسرائیل اسلام کیخلاف بدترین سازشوں کے ذریعے دہشت گردانہ اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل بطور ریاست غزہ کی سینکڑوں مسجدوں کو شہید ، ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور مسجد اقصی پر قابض ہو کر گریٹر اسرائیل کے شیطانی منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت جنوبی ایشیا میں اسلامی نشاطِ ثانیہ کی علامت سمجھی جانے والی بابری مسجد کو شہید کرکے اس مقدس زمین پر رام مندر کا افتتاح کر رہی ہے۔ بھارت میں سینکڑوں مسجدوں کو ہندو انتہا پسند گرانے کیلئے عملی اقدامات کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھارت میں تیس کروڑ مسلمانوں اور اسلامی شعائر کیخلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔مقررین نے کہا کہ ہندوستان جموں کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت پر بھی حملہ کررہا ہے اور بھارت بھر میں مسلمانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیا ہے ایسے حالات میں مسلم ممالک لو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری جنگی جرائم رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ایک دن خود کو دہرائے گی کہ جب بابری مسجد اپنی جگہ پر دوبارہ پوری شان سے تعمیر ہوگی۔انہوں نے امت مسلمہ سے بھارت کے سفارتی بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ۔ مقررین میں چوہدری فیروز دین ، غلام حسین بٹ ، اقبال یاسین اعوان ، سرانداز میر ، محمد عاطف لون ، چوہدری محمد مشتاق ، یاسر علی نقوی اور اسحاق شاہین بھی شامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button