امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورہ آزاد جموں و کشمیرسے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
اسلام آباد 21 اپریل (کے ایم ایس) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورہ آزاد جموں و کشمیر نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الہان عمر Ilhan Omarنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے آج(جمعرات ) آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔
انہوں نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ امور کی کمیٹی نے پہلے بھی مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس کی تحقیقات کے لیے سماعتیں کی تھیں اور مودی انتظامیہ کی مسلم مخالف بیان بازی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کشمیر تنازعہ کو امریکہ میں مستقبل کی سماعتوں میں شامل کیا جائے گا۔امریکی کانگریس کی رکن نے کہا کہ انہیں کشمیر کے حقوق کے حوالے سے بات چیت میں شامل ہونے کا موقع ملا اور صورتحال کے بارے میں براہ راست جاننے کا موقع ملا۔امریکی کانگریس کی خاتون رکن نے کنٹرول لائن (ایل او سی) کا بھی دورہ کیا اور انہیں آگے کے علاقوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔الہان عمر کے آزاد جموںوکشمیر کے دورے پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان Arindam Bagchiینے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دورہ قابل مذمت ہے۔