مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: مودی حکومت نے امرناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پر مزید فورسز اہلکار تعینات کر دیے

downloadسرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے امر ناتھ یاترا کی حفاظت کے نام پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا اصل مقصد جدوجہد آزادی میں مصروف کشمیریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید فورسز اہلکار یاترا کے دونوں راستوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ 100 سے زائد کمپنیاں پہلگام کے راستے جبکہ 90 کمپنیاں بالٹل کے راستے پر تعینات کی گئی ہیں۔ 52 روزہ ہندو یاترا 29 جون (ہفتہ) کو ان دونوں سے شروع ہو رہی ہے جو 19 اگست تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی دس لاکھ کے لگ بھگ بھارتی فورسز اہلکار تعینات ہیں اور علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ سمجھا جاتا ہے۔مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے سیاسی ، معاشرتی ، معاشرتی حتیٰ کہ دینی حقوق بھی سلب کررکھے ہیں،انہیںجمعہ اور عید کی نمازوںکی ادائیگی سے روکا جاتا ہے ، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت حاصل نہیں جبکہ امر ناتھ یاتریوں کو تمام سہولیات بہم بہنچائی جاتی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button