مقبوضہ جموں و کشمیر

جامع مسجد میں شب قدر کی عبادات اور جمعتہ الوداع کی نماز پر پابندی ناقابل قبول ہے، گپکار اتحاد

سرینگر29اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے قابض انتظامیہ کی طرف سے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو شب قدر کی عبادات اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ جامع مسجد میں ان اہم عبادات پر پابندی سے ہزاروں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ یہ پابندی مسلمانوں کے مذہبی فرائض میں براہ راست مداخلت بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ گپکار اتحاد نے قابض انتظامیہ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی تاکہ ہزاروں کشمیری جامع مسجد میں عبادت کر سکیں۔ یوسف تاریگامی نے بھارتی حکومت پر زوردیا وہ اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے اور لوگوں کوجامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے ۔
واضح رہے کہ مرکزی جامع مسجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ کی جانب سے ان کو زبانی حکم دیا گیاہے کہ جامع مسجد میں جمعتہ الوداع اور شب قدر کی عبادات کی اجازت نہیں ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button