مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے پلوامہ سے تین کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے

سرینگر08 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ پولیس نے بھارتی فوج کی 55RR اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرکارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت واگام کے عامر نذیر ہازر اورچنار باغ پلوامہ کے سہیل احمد بٹ اور ناصر حسین کے طور پرہوئی ہے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button