مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں سنبل کے علاقے وانگی پورہ میں ٹریکٹر الٹنے سے 21سالہ رئیس احمد راتھر جاں بحق ہوگیا۔ضلع رامبن کے علاقے ہرواری میں سڑک حادثے میں ایک اور شخص سید انورجاں بحق اور بہار احمد زخمی ہوگیا۔دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میںایک 19سالہ نوجوان نے خود کو پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔