مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن 

falas flag operationsجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک اور مشتبہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ہندو مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ واقعے کے خلاف ہندو اور مسلم دونوں برادریوں نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے کے حوالے سے ہندوﺅں کے ساتھ ساتھ مسلم برادری نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔صاف پتہ چل رہا ہے کہ یہ واقعہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زخ او دیرینہ بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی غرض سے انجام دیا گیا ۔ تاہم دونوں براریوں نے اس کےخلاف ردعمل ظاہر کرکے فرقہ پرستوں کی مذموم کوشش ناکام بنا دی ہے۔

یہ واقعہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے اور علاقے کی مسلم آبادی کے خلاف مزید جبر کا بہانہ تلاش کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ مودی حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لیے اب تک مقبوضہ علاقے میں کئی فالس فلیگ آپریشن کر چکی ہے جن میں اس نے اپنی ہی فورسز کو نشانہ بنایا ہے جیسا کہ فروری 2019کا پلوامہ فالس فلیگ آپریشن جس میں بڑی تعداد میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھی بعد ازاں ایک انٹرویو میں مودی کے اس آپریشن کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھاکہ مودی نے یہ آپریشن انتخابات میں کامیابی کے لیے کرایا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button