مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کے اسکینڈل میں مزید 7 افراد گرفتار

imagesجموں 11 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسکینڈل میں ملوث مزید 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی نے اسکینڈل میںملوث مزید افراد کی گرفتاری کیلئے جموں ، ہریانہ اور پنجاب میں چھاپے مار کر 7افراد کو حراست میں لے لیا اور اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم گرفتار افرادسے تفتیش کر رہی ہیں اور آئندہ دنوں کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ہے کیونکہ سروسز سلیکشن بورڈ کے سابق سینئر افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔سی بی آئی نے اس سے قبل 13ملزموں کو حراست میں لیا تھا جن میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا سپر انٹنڈنٹ، بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے متعدد اہلکار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سب انسپکٹر وں کی بھرتی کے امتحانات کے پرچے 20سے 30لاکھ روپے میں فروخت کئے جانے اور امیدواروں کی طرف سے ہریانہ کے ایک ہوٹل میں امتحان دینے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کو سونپی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button