مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

download (4)

کشمیریوں کے جذبات کی بھر پور ترجمانی پر نگران وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے جس کا اب تک حل نہ ہونابڑے پیمانے پر انسانی جانوںکے اتلاف کا باعث ہے۔کل جماعتی حریت نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کے جذ بات کی بھر پور ترجمانی پر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق ، حق خود ارادیت کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی ہے۔۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔
دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموںوکشمیر شاخ نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھر پور اعادہ کرنے پر وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button