مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر: نامعلوم شرپسندوں نے سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ دیے
سرینگر 25 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم شرپسندوں نے ضلع اسلام آباد میں سیب کے پانچ سو سے زائد درخت کاٹ دیے ہیں جس سے مقامی باشندوں میں پریشانی پھیل گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہرپورہ اروانی میں مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح علاقے کے کچھ لوگ جب ا پنے باغات میں گئے تو وہ ویرانی کا منظر پیش کر رہے تھے کیونکہ ان میں موجود سیب کے درخت کٹے ہوئے پڑے تھے۔
لوگوں نے کہا کہ سیب کے باغات ہی ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہیں۔ انہوں نے حکام سے مجرموں کو تلاش کرنے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔