بھارت

آسام اور منی پور میں سیلاب سے 48افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے

2024-07-04 19_50_49-Flood situation worsens in Assam; eight deaths take toll to 46, over 16 lakh affنئی دلی:
بھارتی ریاستوں آسام اور منی پور میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب سے 48افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست آسام میں سیلاب کی وجہ سے 46افراداور منی پور میں 2افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔سیلاب سے مکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہزاروں افراد امدادی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں ۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ان ریاستوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔آسام کے 29اضلاع میں 16لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب کی وجہ سے سے متاثر ہوئے ہیں،جبکہ ہزاروں افراد نے مجبورا نقل مکانی کی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں سیلابی پانی سے 105ریونیو سرکلز کے تحت تقریبا 2800دیہات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور تقریبا 39451رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔سیلاب سے سڑکیں، پلوں اور ہزاروں مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔دونوں متاثرہ ریاستوں میں بھارتی فوج ، ریاستی حکام، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس امداد اور بچائوکی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔بھارت کی دیگر شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button