بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے ”ماب لنچنگ‘ ‘ کے بارے میں ریاستوں سے چھ ہفتوں کے اندر اندر جواب مانگ لیا

images (8)نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مختلف ریاستی حکومتوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ گاﺅ رکشکوں اور بھیڑکے ذریعے پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملات کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے بارے میں چھ ہفتوں کے اندر اندر عدالت عظمیٰ کومطلع کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس بی آر گوئی، جسٹس اروند کمار اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ریاستی حکومتوں کو یہ ہدایت خواتین کی ایک تنظیم کی طرف سے دائر ایک درخواست پر سماعت کے بعد جاری کی ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ریاستوں کو گائے ر کشکوں(گائے کی نام نہاد رکشا(حفاظت) کرنے والے فرقہ پرست ہندو) کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد اور اور انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے واقعات سے نمٹنے کے لئے 2018 کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کرے۔
بنچ کا کہنا تھاکہ اسے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر ریاستوں نے ماب لنچنگ کے حوالے سے دائر عرضداشت پر تاحال اپنا جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا لہذا ریاستیں اس بات کا جواب دیں کہ ایسے معاملات میں کیا کارروائی کی گئی ہے۔ بنچ کے ارکان نے کہا کہ ہم ان ریاستوں کو چھ ہفتے کا وقت دیتے ہیں جنہوں نے اپنا جواب داخل نہیں کیا ہے۔
سپریم کورٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) سے وابستہ تنظیم نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button