بھارت

مودی صرف جھوٹے وعدے کرتے ہیں، کانگریس صدر

download (4)نئی دلی :کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صرف تقریریں کر رہے ہیں جبکہ آسمان کو چھوتی مہنگائی لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکار جن کھڑگے نے کہا کہ نریندرمودی نے پارلیمنٹ میں ڈھائی گھنٹے تک تقریر کی لیکن مہنگائی کا ایک مرتبہ بھی ذکر نہیں کیا۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میںکہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہیں لیکن بی جے پی حکومت اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اور مسٹر مودی صرف تقریریں کر رہے ہیں۔
کانگریس صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا”مودی جی آپ ڈھائی گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں لیکن مہنگائی کے مسئلے پر ڈھائی لفظ نہیں کہے ، لوگ خون پسینے سے کماتے ہیں ، آپ جھوٹے وعدے کرتے ہیں، عوام کی تھالی سے روٹی چھیننا بند کیجئے اور بی جے پی کی پیدا کردہ مہنگائی کو کنٹرول کیجئے“

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button