بھارت
مدھیہ پردیش: مسلمانوں کو” نوراتری “کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو سالانہ ہندو تہوار ”نو راتری“کے دوران گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان نوراتری کے موقع پر گوشت کی دکانیں بند رکھیں اور کچھ دن گوشت سے پرہیز کریں۔
کانگریس نے انکے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گوشت کی دکانیں بند رکھنے سے ان تاجروں کو نقصان پہنچے گا جو اپنی روزی روٹی کے لیے گوشت کی تجارت پر انحصار کرتے ہیں۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہدکانیں بند کرانے سے پہلے مسلمانوں کونو دن کی کھوئی ہوئی کمائی ادا کی جائے۔
سول سوسائٹی ارکان نے استفسار کیا کہ نئے قوانین صرف مسلمانوں پر کیوں مسلط کیے جا رہے ہیں جب کہ ہندووں کو ایسے کسی قانون کے دائرے میں نہیں لایا جاتا۔






