بھارت

اگنی ویر اسکیم پر راہول گاندھی اور بھارتی فوج کے درمیان لفظی جنگ

Rahul Ghandi

نئی دلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے لوک سبھا سے حالیہ خطاب کے دوران اگنی ویر اسکیم پر تنقید کے بعد بھارتی فوج اور راہول گاندھی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنے افتتاحی خطاب میں منی پور کی پرتشدد صورتحال ،نیٹ امتحانات پیپر لیک تنازعہ اور مسلح افواج میں بھرتی کی اگنی ویر اسکیم سمیت مختلف مسائل پر بات کی تھی ۔ انہوں نے
اگنی ویر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ ایک سپاہی کو پنشن ملتی ہے جبکہ دوسرے کو نہیں یہ فوج کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھاکہ مودی حکومت اگنی ویراسکیم کے تحت بھرتی ہونیوالوں کو شہید کا درجہ بھی نہیں دیتی ۔لہذا اسکے اہلخانہ کو دیگر فوجیوں کی طرح معاوضہ نہیں دیاجاتا۔راہل گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فوجی کارروائی کے دوران مارے گئے اگنی ویروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے بارے میں پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں ہلاک ہونیوالے ایک اگنی ویر کمارکے والد کی ویڈیو بھی شیئرکی جس میں انہوں نے بتایاہے کہ انہیں کوئی مالی امداد نہیں دی گئی۔راہل گاندھی کے پوسٹ کے بعد انکی بھارتی فوج کے ساتھ لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے جس نے جواب میں ایک تردیدی بیان جاری کیاہے ۔ بیان میں سوشل میڈیا کی اس خبر کے ہلاک ہونیوالے اگنی ویروںکو معاوضے کی رقم نہیں دی جاتی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ دوران سروس ہلاک ہونیوالے اگنی ویر کو 98 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ 67لاکھ روپے اضافی بھی دئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button