بھارت

کرناٹک میں پولیس نے کشمیری طلباءکے کوائف جمع کرنا شروع کردیے

بنگلورو 15 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے جاری تنازعے کے دوران ریاستی پولیس نے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکے کوائف جمع کرناشروع کرکردیےہیں۔
کرناٹک میں پولیس نے تمام کالجوں کو کشمیری طلباءکے کوائف جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کشمیری طلباءکی ذاتی تفصیلات بشمول ان کا نام، موجودہ اور مستقل پتہ، ای میل اور سیل نمبر جمع کریں۔کئی کشمیری طلباءنے شکایت کی کہ انہیں ایک فارم پر اپنی ذاتی تفصیلات پر کرنے کو کہا گیاہے۔جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوئی ہامی نے صحافیوں کو بتایا کہ کرناٹک کے انٹرنل سیکیورٹی ڈویژن (آئی ایس ڈی) نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ کشمیری طلباءکی پروفائلنگ ان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مختلف ایجنسیوں سے بات کی جنہوں نے کشمیری طلباءکی اس طرح کی پروفائلنگ کی تردید کی لیکن کرناٹک کے آئی ایس ڈی نے کشمیری طلباءکے دعوے کی تائید کی ہے۔ناصر کھوئی ہامی نے کہا کہ اس کارروائی سے کرناٹک میںزیر تعلیم کشمیری طلباءمیں خوف وہراس پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button