بھارت

کرناٹک کے بعد ہماچل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی حجاب پرپابندی عائد


شملہ 16فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے جاری تنازعہ کے دوران ریاست ہما چل پردیش کے تعلیمی اداروں میں بھی مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
ہما چل پردیش کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ٹھاکرنے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ حجاب پہن کر اسکول اورکالجوں میں آنا غلط ہے اور تعلیمی اداروں میں صرف معیاراور ساکھ کو برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر آنے کی ضدکرنااوراس معاملے کو مذہبی رنگ دینا درست نہیں ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی وجہ سے بند کئے گئے تعلیمی ادارے کل جمعرات سے کھولے جارہے ہیںجس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کی صدارت میں کابینہ کے ایک اجلاس میں کیاگیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button