APHC-AJK

لاہور: حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے وفد کی وزیر اطلاعات سے ملاقات

APHC lahore

لاہور: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وفد نے اس موقع پر وزیر اطلاعات کو 19جولائی کو” یوم الحاق پاکستان” کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کا خواہاں ہے اور وہ اس مسئلے کاکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل چاہتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفاری اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
حریت وفد نے تحریک استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفد نے شعیب صدیقی کو 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ شعیب صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ تحریک استحکام کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کا خواہاں ہے اور وہ اس مسئلے کاکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ وفد میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد ، زاہد صفی، شیخ یعقوب، زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button