APHC-AJK

غلام محمد صفی کو حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا کنوینر منتخب ہونے پر مبارک باد

APHC AJKلندن تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے غلام محمد صفی کوکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا کنوینر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غلام محمد صفی کو مبارک باد دینے کیلئے مشترکہ طورپر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں کشمیری تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔محمد غالب اور فہیم کیانی نے کشمیر کاز کے لی غلام محمد صفی کی خدمات اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے پامالیوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکے اہم کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے غلام محمد صفی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے مل کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button