مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے ایک اور وکیل میاں مظفر کو گرفتار کر لیا

arrested taken central jailسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک اور وکیل میاں مظفرکو گرفتار کر کے انکے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میاں مظفر کو آدھی رات کے وقت گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ میاں مظفر کے اہلخانہ نے انکی گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں مطلع کیا کہ میاں مظفر کو جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
میاں مظفر کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صابق صدر میاں عبدالقیوم کے بھتیجے ہیں ۔ پولیس نے چند روز قبل کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی کے صدر ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کو گرفتار کیا تھا جبکہ میاں عبدالقیوم بھی زیر حراست ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button