مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: بھارتی پولیس نے ایک اور وکیل میاں مظفر کو گرفتار کر لیا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک اور وکیل میاں مظفرکو گرفتار کر کے انکے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میاں مظفر کو آدھی رات کے وقت گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ میاں مظفر کے اہلخانہ نے انکی گرفتاری کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں مطلع کیا کہ میاں مظفر کو جموں خطے کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
میاں مظفر کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صابق صدر میاں عبدالقیوم کے بھتیجے ہیں ۔ پولیس نے چند روز قبل کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی کے صدر ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کو گرفتار کیا تھا جبکہ میاں عبدالقیوم بھی زیر حراست ہیں۔