مقبوضہ جموں و کشمیر

جھار کھنڈ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہندوانتہا پسندوں کو ضمانت دیدی

نئی دہلی14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی ہائی کورٹ نے لیٹہار میں مویشیوں کے مسلمانوں تاجروں کو پیٹ پیٹ کرقتل کرنے والے ہندو انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ہائیکورٹ نے ضلعی عدالت کی طرف سے 2018 میں ملزموں کوسنائے گئے عمر قید کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا۔
مارچ 2016 میں بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے لیٹہار میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک 12 سالہ سکول بچے امتیاز خان اور 32 سالہ مویشیوں کے تاجر مجلوم انصاری کو اغوا کیا ، انہیں مارا پیٹا اور درخت سے لٹکا کر قتل کیا تھا۔ ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے سیکرٹری ندیم خان نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان نے ضمانت کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اے پی سی آر متاثرہ خاندانوں کو قانونی مدد فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button