بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال مودی حکومت کے دعوﺅں کے برعکس ہے، سونیا

download (2)نئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا دعویٰ کرر ہی ہے لیکن علاقے کی صورتحال اس دعوے کے برعکس ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کہہ رہی ہے کہ جموںوکشمیر میں حالات ٹھیک ہوئے ہیں لیکن حالیہ عرصے میں صرف جموں کے علاقے میں 11 حملے ہوئے ہیںجبکہ وادی میں بھی ایسے ہی حملے دیکھے گئے۔ انہوںنے کہا کہ ان حملوں سے مقبوضہ علاقے میں حالات بہتر ہونے کے دعوﺅں کی نفی ہوتی ہے۔
سونیا گاندھی نے منی پور میں جاری مسلسل بدامنی پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان اور کسان بھی حکومتی پالیسیوںکے باعث شدیدپریشان ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button