بھارت

بی جے پی کرکٹ ٹیم سمیت پورے بھارت کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہی ہے: ممتابنرجی

download (5)کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملک بھر کے مختلف اداروں کوزعفرانی رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہی ہے جن میں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی شامل ہےجس کی پریکٹس کی جرسیاں بھی اب زعفرانی رنگ کی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کولکتہ کے پوستہ بازار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے نہ صرف کرکٹ ٹیم کی پریکٹس جرسیوں میں بلکہ میٹرو اسٹیشنوں کی پینٹنگ میں بھی زعفرانی رنگ متعارف کرایا ہے۔انہوں نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پورے ملک کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button