بھارت

بی جے پی حکومت سنگھ پریوارکے نظریے کے مطابق کا م کر رہی ہے، کانگریس رہنما

qccfa8fo_nana-patole-pti_625x300_29_June_19ممبئی05اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ آرایس ایس نے بھارت میں عدم مساوات کو بیج بویا ہے اور وہی اسکے پھیلنے کی ذمہ دار ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نانا پٹولے نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے مرکز میں برسراقتدارآنے کے بعد ملک میں مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری کی صورتحال تشویشان ہو گئی ہے جسکی وجہ سے عوام میںبڑی بے چینی اور ناراضگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت سنگھ پریوار کے نظریے کے مطابق ہی کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حکومت کے دوران غریبوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ نانا پٹولے نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شرح نمو مسلسل گررہی ہے ، 27کروڑ لوگ پھر سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،بے روز گاری 45برس میں سب سے زیادہ ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button