او آئی سی

او آئی سی کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کا عزم

imagesنیویارک:  اقوام متحدہ میں او آئی سی مشن کے مستقل مبصر حمید اجی بائی اوپیلوئیرو نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کے اسلامی تعاون تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوپیلوئیرو نے کہا کہ او آئی سی نے بحران کے فوری حل کے لیے ایک لائحہ عمل اپنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ اس بحران نے جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اوپیلوئیرو نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 57رکن ممالک کی ایک علاقائی تنظیم کے طور پر او آئی سی جموں و کشمیر کے لوگوں کی اپنے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے تمام قانونی، سیاسی اور سفارتی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کی حوصلہ افزائی کریں۔اقوام متحدہ میںپاکستان کے مندوب منیر اکرم، کشمیری رہنماڈاکٹر غلام نبی فائی اور سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم سمیت دیگر مقررین نے بھی تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات میں مماثلت اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یہ تقریب بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370کی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button