او آئی سی

اوآئی سی کا بھارت سے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ

oic-1-696x516جدہ:
اسلامی تعاون کی تنظیم نے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کے احترام اور 5 اگست 2019 اور اس کے بعدبھارت کی طرف سے کئے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ تنسیخ کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ اجلاس کے فیصلوں اور جموں و کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کی کونسل کی قراردادوں کا اعادہ کیاگیا۔بیان میں اوآئی سی نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیاہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر بھی زوردیاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے کوششیں تیز کرے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button