او آئی سی

”او آئی سی“ رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

OIC-1-696x391اسلام آباد : کیمرون کے شہر یاونڈے(Yaoundé) میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموںوکشمیر کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 50ویں اجلاس کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہم طحہ نے کی اور اس میں سعودی عرب، ترکی، نائیجر، آذربائیجان، او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں نے شرکت کی۔ . اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے رابطہ گروپ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔سائرس نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی اٹھائے،5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے جلد اور پرامن حل پر زور دیا گیا ۔
رابطہ گروپ نے اپنے متفقہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا انحصار جموں و کشمیر تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button