مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت نے سوپور میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سری نگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کرنے کیلئے انکے گھرو ں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مودی انتظامیہ نے اپنے تازہ اقدام میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور نسیم باغ میں ایک کشمیری کی جائیدار ضبط کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نسیم باغ سوپور کے رہائشی عبدالرشید نجار کا ایک منزلہ رہائشی مکان اورایک کنال سے زائد اراضی ضبط کر لی ہے۔پولیس نے کہا کہ نجار کی جائیداد آزادی پسند گرمیوں کی وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی گئی۔